بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دوبئی کے خریدار کابیان ثبوت ہے کہ عمران نیازی کرپشن منی لانڈرنگ کامجرم ہے: پی ڈی ایم منی لانڈرنگ کامجرم ثابت ہونے پرحکومت عمران نیازی کوکنٹینر سے اتار کرجیل پہنچائے: حا فظ حمداللہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ڈی ایم کے ترجمان حا فظ حمداللہ نے کہا ہے کہ دوبئی کے خریدار کابیان ثبوت ہے کہ عمران نیازی کرپشن منی لانڈرنگ کامجرم ہے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں جے یو آ ئی رہنما حا فظ حمداللہ نے عمران خا ن کو شدید تنقید کا نشا نہ بناتے ہو ئے کہا کہ ”منی لانڈرنگ کامجرم ثابت ہونے پرحکومت عمران نیازی کوکنٹینر سے اتار کرجیل پہنچائے،سرکاری صادق وامین مسلمہ جھوٹاہونے کے بعدگھڑی چوربھی ثابت ہوچکاہے،ریاست مدینہ کے دعوے کر نے وا لے چور کی اصلیت پوری دنیاکومعلوم ہوچکی“۔ حافظ حمداللہ نے مزید کہا ہے کہ دوبئی کے خریدار کے بیان کی روشنی میں توشہ خانہ کیس کافیصلہ کیا جائے،ایک ثابت شدہ چور کو قانون کے کٹہرے میں لایاجائے اور حساب لیاجائے،عمران نیازی نے اقتدار اور اختیار کو بیچا، کرپشن فرنٹ مینوں کے ذریعے کی،توشہ خانہ کیس میں ثبوتوں کے انبار ہیں لیکن انصاف کے دو معیار نظر آرہے ہیں“۔