کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ میں ملیریا کے 6 ہزار 985 مزید کیس،24گھنٹوں میں ہلاکتیں صوبہ میں ڈینگی کے بعد ملیریا سے ہونے والی ہلاکتوں کا سلسلہ فی ا لحال تھم نہیں سکا

جیکب آباد/ سکھر (پی پی آئی)سندھ بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملیریا کے 6 ہزار 985 مزید کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں،پی پی آئی کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں ڈینگی کے بعد ملیریا سے ہونے والی ہلاکتوں کا سلسلہ فی لحال تھم نہیں سکا ہے اور خطرناک مچھروں کے جان لیوا حملے جاری رہنے کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملیریا سے 2 افراد جابحق ہوگئے ہیں۔جابحق ہونے والوں میں ایک شخص کا تعلق جیکب آباد سے جبکہ دوسرے کا تعلق سکھر سے تھا۔ محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال سندھ میں ملیریا سے 3 لاکھ 27 ہزار 275 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جن میں سے 14 افراد جابحق ہوگئے تھیتاہم زیادہ ہلاکتیں ڈسٹرکٹ حیدرآباد میں رپورٹ کی گئیں تھیں جس کے مطابق حیدرآباد میں 7 سکھر میں 4، پور خاص میں 2 اورلاڑکانہ میں ایک ہلاکت ہوئی.