آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کشمیریوں کو انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور بدترین ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایاجارہاہے:کل جماعتی حریت کانفرنس

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت فوجی طاقت، متعصب عدلیہ اور فرقہ پرست میڈیا کے ذریعے جموں و کشمیر پر اپنا غیر قانونی قبضہ جاری رکھے ہوئے ہے۔کشمیرمیڈیاکے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے عوام کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اوربدترین ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنا رہا ہے۔انہوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، نعیم احمد خان، آسیہ اندرابی اور دیگر کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کی شدید مذمت کی۔انہوں نے حریت رہنماؤں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کو بدترین سیاسی انتقام قراردیا۔حریت ترجمان نے کہا کہ بھارت ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی جاری تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتا۔ انہوں نے جدوجہد آزادی کشمیر کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔