عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاک فضائیہ کے طیارے آئیڈیاز 2022 میں شائقین کی توجہ کا مرکز

کرا چی(پی پی آ ئی) کراچی ایکسپو سینٹر میں بین الاقوامی دفاعی نمائش و سیمینار، آئیڈیاز 2022 کے گیارھویں ایڈیشن کی تقریبات عروج پرہیں جہاں ایونٹ کے تیسرے روز ‘پرائیڈ آف پاکستان’ JF-17 تھنڈر اور سپر مشاق ٹرینر طیاروں کے سٹیٹک ڈسپلے میں حاضرین نے خصوصی دلچسپی لی۔ نمائش میں پاک فضائیہ کے پویلین میں دکھائے گئے طیاروں میں غیر ملکی مندوبین اور عسکری حکام نے گہری دلچسپی لی۔ پاک فضائیہ کی جانب سے حاضرین، مندوبین اور غیرملکی معززین کو طیاروں کے جائزے کے ساتھ ساتھ ان کی تکنیکی خصوصیات کے بارے میں بھی مکمل طور پر آگاہ کیا گیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ڈسپلے میں شامل طیاروں نے اپنے جدید ڈیزائن اور تکنیکی خصوصیات کی بدولت قومی اور بین الاقوامی سطح پر تعریفیں سمیٹیں۔ نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک تقریب میں سب سے زیادہ سراہا جانے والا پروجیکٹ رہا۔ پاک فضائیہ کے اہلکاروں نے حاضرین کو NASTP پروجیکٹ کے بنیادی عناصر، ذیلی منصوبوں اور مستقبل کی ممکنہ اختراعات کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔ ترجمان پاک فضائیہ نے ایک بیان میں کہا کہ آئیڈیاز 2022 مستقبل میں دوست ممالک کے ساتھ دفاعی اور خاص طور پر NASTP جیسے منصوبوں میں تعاون کے لیے راہ ہموار کرے گا۔