عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

برطانیہ نے پاکستان کے سیلاب زدگان کی خاطر خواہ مدد نہیں کی: یاسمین قریشی

لندن(پی پی آ ئی) برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ ہوئی جس میں یاسمین قریشی نے کہا ہے کہ برطانیہ نے پاکستان کے سیلاب زدگان کی خاطر خواہ مدد نہیں کی۔ میڈیا ذرا ئع کے مطابق مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ ہوئی جس میں اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے نمائندہ برائے پاکستان نے بھی شرکت کی۔نمائندہ یونیسیف عبداللہ نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ یونیسف پاکستان میں صاف پانی اور بچوں کے علاج کی سہولتیں دے رہی ہے۔ عالمی برادی پاکستان کی امداد میں اضافہ کرے۔ اوورسیز پاکستانی اور فلاحی ادارے بھی سیلاب زدگان کی مدد کریں۔اس موقع پر برطانوی رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے کہا کہ سیلاب نے پاکستان میں 40 ارب ڈالر کا نقصان کیا ہے۔ برطانیہ نے سیلاب زدگان کے لیے خاطر خواہ امداد نہیں دی ہے۔ اس حوالے سے برطانوی وزیراعظم اور وزیر خارجہ کو خط لکھا ہے۔