اسلام آ باد(پی پی آ ئی) بجلی 24 کی فی یو نٹ قیمت میں مزید 24 پیسے اضافے کا امکان ہے۔سینٹرل پاور پرچیزنگ آجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں درخواست دے دی ہے، جس میں بجلی کی قیمت میں اضافہ اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔سی پی پی اے نے اپنی درخواست میں مؤقف پیش کیا ہے کہ اکتوبر میں 10 ارب 37 کروڑ 72 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، اور بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 14 پیسے فی یونٹ رہی۔سی پی پی اے کے مطابق پانی سے 29.37 فیصد، کوئلے سے 15.47 فیصد، مقامی گیس سے 12.12 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 17.22 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 29 نومبر کو سماعت کرے گا۔ خیال رہے کہ کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی 7 روپے 83 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔کے الیکڑک نے نیپرا میں جولائی سے ستمبر کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواستیں دائر کر دی ہیں، نیپرا کے الیکڑک کی درخواستوں پر 30 نومبر کو سماعت کرے گا۔کے الیکٹرک نے نیپرا میں اکتوبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی بجلی 1 روپے 88 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی ہے۔ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ سے صارفین کو 3 ارب 15 کروڑ 70 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔
Next Post
لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پھر پہلے نمبر پر آگیا
Fri Nov 18 , 2022
لاہور(پی پی آ ئی) پنجاب کے درالخلافہ لاہور میں موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی اسموگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اور شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق لاہور میں گزشتہ ہفتے ہونے والی بارش کے بعد اسموگ میں کچھ کمی واقع […]
