کراچی (پی پی آئی) پولٹری فیڈ میں استعمال ہونیوالے سویا بین کے درجنوں کنٹینرز پورٹ پر پھنس گئے ہیں، پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے کنٹینرز ریلیز ہونے میں تاخیر پر مرغی کے گوشت کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے، پی پی آئی کے مطابق سویا بین پولٹری فیڈ میں بنیادی جز ہے، پولٹری فیڈ کی قلت ہوئی تو بوائلر چوزہ کمزور ہوگا اور چکن کی قلت سر اٹھائے گی۔ پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے وفاقی حکومت سے سویا بین کے کنٹینرز فوری ریلیز کرنے کے احکامات جاری کرنے کامطالبہ کیاہے۔
Next Post
پنجاب پولیس میں متعدد افسران کے تقرروتبادلے
Fri Nov 18 , 2022
لاہور(پی پی آئی) پنجاب پولیس میں متعدد افسران کے تقرروتبادلے کر دیئے گئے۔پی پی آئی کے مطابقرفعت مختار کو ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک اینڈ پروکیورمنٹ پنجاب، سلطان احمد چودھری کو ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب، طیب حفیظ چیمہ کو ڈی آئی جی ایلیٹ فورس پنجاب، مرزا فاران بیگ کو […]
