عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بڑی صنعتوں کی پیداوار0.4 فیصد کمی،معاشی سرگرمیوں میں بھی سست روی

کراچی (پی پی آئی) ادارہ برائے شماریات نے مجموعی طور پر ملکی معاشی سرگرمیوں میں سست روی کا عندیہ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں جس کے مطابق جولائی تا ستمبر بڑی صنعتوں کی پیداوار0.4 فیصد گر گئی۔پی پی آئی کے مطابق جولائی تا ستمبر بڑی صنعتوں کی پیداوار0.4فیصد گرگئی، ستمبر میں سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار0.01فیصد بڑھی۔ادارہ شماریات کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ماہ ستمبر میں ماہانہ بنیادوں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 0.1فیصد اضافہ جبکہ جولائی تا ستمبر غذائی شعبے کی پیداوار6.2فیصد کم ہوئی۔اس کے علاوہ تمباکو سیکٹر کی پیداوار31.2فیصد گری، ٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار3.3فیصد کم ہوئی اور شعبہ ادویات سازی کی پیداوار29فیصد کم ہوئی۔رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر مشروبات شعبے کی پیداوار3فیصد بڑھی، کیمیکل مصنوعات کی پیداوار میں 6.9فیصد اور فرٹیلائزر شعبے کی پیداوار میں 2.2فیصد کا اضافہ ہوا۔ادارہ برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا ستمبر فرنیچر شعبے کی پیداوار126.6فیصد اور آئرن اور اسٹیل شعبے کی پیداوار4.9 فیصد تک بڑھی ہے۔