شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

میں کوئی سیاسی جماعت جوائن نہیں کررہا، فیصل واوڈا مارچ میں لاکھوں لوگ لانے والے اسکول کی اسمبلی جتنے بچے بھی نہ لاسکے سب کو نظر آرہاہے عمران کو الیکشن میں دوتہائی اکثریت ملے گی، سابق رہنما

تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ جو لوگ مارچ میں لاکھوں لوگ لانے کی باتیں کرتے تھے وہ اسکول کی اسمبلی جتنے بچے بھی نہ لاسکے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق ایم این اے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کے دوران پی ٹی آئی کے لوگوں کو بہت تکلیف ہوتی تھی، جب میرا اور شہزاد اکبرکاجھگڑا ہوا تو عمران خان سے کہا تھا کہ شہزاد اکبر ملک چھوڑ کر چلا جائے گا، شہزاد اکبر اعظم خان کے قریبی دوست ہیں۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پاکستان کو 190 ملین پاؤنڈز کا نقصان ہوا ہے، اگر نیب اپنے پرانے چیئرمین نیب کی ویڈیولیک کی تحقیقات کرلیتی، تو تو ان کیسز کی تحقیقات کرنا آسان ہوتا۔سابق ایم این اے نے کہا کہ نیب میں آنے سے وہ لوگ گھبراتے ہیں جن کا دامن صاف نہ ہو، میں نیب میں وعدہ معاف گواہ نہیں بنوں گا۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے لوگوں پر بے جا بھروسہ کرتے ہیں، ان کے ارد گرد سازشی لوگ ہیں، میں عمران خان کے خلاف تھا اور نہ ہوں، جب وقت آئے گا تو دو خاص لوگوں کا نام سامنے آئے گا، میں نے کہا تھا ارشدشریف کا قتل پلانٹڈ ہے اور منصوبہ پاکستان میں بنا تھا، میں نے کہا تھا پی ٹی آئی مارچ خونی ہوگا، میں نے کیا غلط کہا۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کو مارچ کرنے کی کیا ضرورت ہے، جنھوں نے کہا تھا کہ وہ لاکھوں لوگ لے آئیں گے وہ تو اسکول کی اسمبلی جتنے بچے بھی نہیں لاسکے۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عمران خان اور پی ڈی ایم کی مقبولیت میں زمین آسمان کا فرق ہے، سب کو نظر آرہاہیعمران خان کو الیکشن میں دوتہائی اکثریت ملیگی، میں کوئی سیاسی جماعت جوائن نہیں کررہا۔