گلستانِ جوہر میں شاہد شینواری ریسٹورنٹ پر چھاپہ، مضر صحت گوشت برآمد، ریسٹورنٹ سیل

کراچی، 14 اپریل 2026(پی پی آئی) صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان کی ہدایت پر سندھ فوڈ اتھارٹی نے گلستانِ جوہر میں کارروائی
کرتے ہوئے شاہد شینواری ریسٹورنٹ سے بڑی مقدار میں مضر صحت گوشت برآمد کر کے ریسٹورنٹ سیل کر دیا جبکہ 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے گلستانِ جوہر میں واقع ریسٹورنٹ کا معائنہ کیا جہاں مختلف خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔

معائنے کے دوران فریزر کی غیر حفظانِ صحت حالت، کھلی اشیاء اور ناقص صفائی کی سنگین خلاف ورزیاں پائی گئیں۔

سندھ فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق موقع پر مضر صحت گوشت برآمد ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ریسٹورنٹ کو سیل کیا گیا اور 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان نے کہا کہ عوام کو غیر معیاری خوراک فراہم کرنے والوں کے خلاف سندھ فوڈ اتھارٹی متحرک ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور ذمہ داروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

خوردنی تیل میں ٹرانس فیٹس کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات شروع، جامعہ کراچی میں سیمینار

Tue Apr 14 , 2026
کراچی، 14 اپریل 2026(پی پی آئی) جامعہ کراچی اور سندھ فوڈ اتھارٹی کے اشتراک سے پاکستان میں خوردنی تیل میں مضر صحت ٹرانس فیٹس کے حوالے سے سیمینار منعقد کیا گیا جس میں متعلقہ اداروں، ماہرین اور صنعت کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق سیمینار میں بناسپتی گھی […]