پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انجمن اوقاف جامع مسجد سری نگر کا میر واعظ عمر فاروق کی فوری رہائی کا مطالبہ

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے ایک بار پھر میر واعظ عمر فاروق کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ کشمیر میڈیا کے مطابق انجمن اوقاف نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ میر واعظ کی مسلسل غیر قانونی اور غیر اخلاقی نظر بندی کے سبب کشمیر کی سب سے بڑی عبادتگاہ اور دعوت و تبلیغ کا عظیم مرکز جامع مسجد سرینگر کے منبر و محراب مسلسل خاموش ہیں جس کی وجہ سے کشمیری سماج اور معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور اصلاح معاشرہ کی ہمہ جہت مہم بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔انجمن اوقاف نے کہاکہ میر واعظ کی گزشتہ تین برس سے زائد عرصے سے نظر بندی عوام کیلئے انتہائی دکھ اور تکلیف کا باعث ہے لہذا انتظامیہ انکی فوری رہائی عمل میں لائے تاکہ وہ اپنے دینی فرائض انجام دے سکیں۔