پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آج کی جمہوریت لوٹوں،بوٹوں اور نوٹوں کی بنیاد پر ہے:سراج الحق

اسلا م آ باد(پی پی آ ئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ پاکستان تو قائداعظم نے بنایا تھا آپ نے اسکو بچانا ہے۔جیسے بھی حالات ہوں بار کے الیکشن وقت پر ہوتے ہیں، ایسا ہی جماعت اسلامی میں بھی ہے،حقیقی جمہوریت یہاں ہے۔ سراج الحق نے کہا ہے کہ آج کی جمہوریت بوٹوں، لوٹوں اور نوٹوں کی بنیاد پر ہے اس پر بات نہیں کرنا چاہتا،آج چاہتا ہوں کہ ہم ایک خواب دیکھیں ایسا خواب کہ ہم صبح گھر سے نکلیں اور دیکھیں کہ سرخ بتی کا انتظار ملک کا وزیراعظم بھی کر رہا ہے۔ایک ایسا پاکستان جس کے گرین پاسپورٹ کی ساری دینا میں عزت ہو، لوگ منرل واٹر کی بجائے نلکے کا پانی پئیں،جس میں کوئی خود کو کمزور نہ سمجھے، جہاں صدر پاکستان کا بیٹا جہاں پڑھتا ہو وہاں عام آدمی کا بچہ بھی پڑھتا ہو، خواتین کو تحفظ ہو۔ سینیٹر کی حیثیت یا امیر کی حیثیت سے نہیں آیا بلکہ میں فخر سے کہتا ہوں کہ بطور اْمتی آیا۔ انہوں نے مزید کہا کسی چوہدری کی چودراہٹ سے مت ڈرنا، آپ ایک کمیونٹی ہیں۔جب آپ جھکتے ہیں دبتے ہیں تو آپ اپنی حیثیت کی توہین کرتے ہیں.ہم خوش قسمت ہیں پاکستان واحد ملک ہے جو مدینہ منورہ کے نظریہ پر مبنی ہے۔پاکستان کسی رنگ یا نسل پر نہیں توحید کی بنیاد پر ہے۔