کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کلائمٹ چینج سے متاثر ممالک کے لیے فنڈ کا قیام، وزیر اعظم کا خیر مقدم

اسلام آباد(پی پی آ ئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوپ 27 میں ازالہ جاتی فنڈ کا قیام موسمیاتی انصاف کے ہدف کی طرف پہلا اہم قدم ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیز اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کوپ 27 میں ازالہ جاتی فنڈ کا قیام موسمیاتی انصاف کے ہدف کی طرف پہلا اہم قدم ہے، یہ عبوری کمیٹی پر منحصر ہے کہ وہ اس تاریخی ترقی کو آگے بڑھائے۔انہوں نے کہا کہ وزیر برائے کلائمٹ چینج شیری رحمٰن اور ان کی ٹیم کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔خیال رہے کہ مصر میں ہونے والے ماحولیاتی سمٹ کوپ 27 میں پاکستان کی کوششوں کے نتیجے میں تاریخی معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت ماحولیاتی نقصان سے متاثرہ ترقی پذیر ممالک کو معاوضہ دیا جائے گا۔اس معاہدے سے ترقی پذیر ممالک کو ماحولیاتی تبدیلی کے باعث تباہی سے نمٹنے اور بحالی میں مدد ملے گی۔