شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انقلابی شاعر فیض احمد فیض کی 38 برسی ادب وہ احترام کے ساتھ منائی گئی

کرا چی(پی پی آ ئی) اردو ادب کے معروف انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے گئے 38 برس گزر گئے۔ ان کی38 برسی اس کے چا ہنے والوں نے عزت وہ احترام کے ساتھ منائی۔ فیض احمد فیض نے جہاں اپنی شاعری میں لوگوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی وہیں ان کی غزلوں اور نظموں نے بھی عالمی شہرت حاصل کی۔ اپنی شاعری اور نثری تحریروں میں فیض احمد فیض نے مظلوم انسانوں کے حق میں آواز اٹھائی اور انسان پر انسان کے جبر کو قبول کرنے سے انکار کیا۔ اْن کی نظموں اور غزلوں کومشہور گلوکاروں نے گا کر امر کردیا۔ فیض احمد فیض کے کلام کے بھارت سمیت دنیا بھر میں بھی خوب چرچے ہوئے اور ان کی معروف تصانیف میں نقش فریادی، دست صبا، زنداں نامہ، شام شہر یاراں، مرے دل مرے مسافر اور نسخہ ہائے وفا شامل ہیں۔ علمی و ادبی خدمات پر انہیں متعدد عالمی اور قومی اعزازات سے نوازا گیا، 1962 میں لینن پیس پرائزسے نوازا گیا، نشان امتیاز اور نگار ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ بیس نومبر 1984 کو وہ جہاں فانی سے کوچ کر گئے لیکن اپنی ادبی خدمات کے حوالے سے اپنی مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔