کراچی (پی پی آئی) سندھ ہائیکور ٹ نے کسٹمز کو اہم میدیکل ڈیوائسز 20روز میں کلیئر کرنے کا حکم دے دیا ہے، ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ شپمنٹ مقررہ وقت میں کلیئر نہ کی گئی تو سخت کارروائی کی جائیگی۔ پی پی آئی کے مطابق روچ پاکستان فارما نے ڈریپ اور کسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، سماعت کے دوران وکیل نے کہا کہ حکومتی استثنٰی پر 2019 میں سٹنٹ، کورونا کٹس اور ڈیوائسز درآمد کی گئی تھیں، ڈریپ کی کاغذی کارروائی میں تاخیر پر ڈیوائسز دیر سے پہنچیں۔رپورٹ کے مطابق سماعت کے دوران وکیل مدعی نے کہا کہ کسٹم حکام نے استثنیٰ کی مدت ختم ہونے کا الزام عائد کر کے شپمنٹ روک دی، ڈیوائسز کی شپمنٹ رکنے سے مارکیٹ میں کمی ہو گئی ہے، مریض پریشان ہیں، بر وقت کارروائی نہ ہوئی تو صحت کے شعبے میں انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔
Next Post
فرح گوگی جیل جائے گی توسب کچھ بولے گی، کیا کیا لیا تھا:عطا تارڑ وارنٹ گرفتاری کیلئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو درخواست دیدی: میڈیا سے گفتگو
Mon Nov 21 , 2022
گوجرانوالہ (پی پی آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ فرح گوگی کے وارنٹ گرفتاری کے لیے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو درخواست دیدی ہے۔پی پی آئی کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی عطا تارڑ کا […]
