بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان جیسے ملک دیوالیہ نہیں ہوتے،کوئی نہ کوئی ریسکیو کر لے گا لیکن اس کی قیمت ہو گی، شوکت ترین امید ہے پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، لیکن حکومت کو ٹیکس مزید بڑھانا ہو گا جس سے مہنگائی اور بڑھے گی مالی خسارہ دوگنا ہوگیا، جو قرض ہم نے 4 برس میں لیا انہوں نے 4 ماہ میں لے لیا، میری آڈیو میں ہیر پھیر کی گئی

کراچی (پی پی آئی) سابق وزیر خزانہ اور تحریک انصاف کے سینیٹر شوکت ترین کا کہنا ہے کہ پاکستان جیسے ممالک دیوالیہ نہیں ہوتے، کوئی نہ کوئی آکر ریسکیو کر لے گا لیکن اس کی قیمت ہو گی۔پی پی آئی کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا تھا موجودہ حکومت اور اسحاق ڈار کا دعویٰ ہے کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچا لیا لیکن ملک کو اضافی 18 ارب ڈالرز چاہئیں، شوکت ترین کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسے ملک ڈیفالٹ نہیں ہوتے،حکومتی رہنماوں کا ڈالر 200 روپے پر لانے کا دعویٰ بھی پورا نہیں ہوا۔ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، لیکن حکومت کو ٹیکس مزید بڑھانا ہو گا جس سے مہنگائی اور بڑھے گی، انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو پیسے نہیں مل رہے، ملازمین کو تنخواہیں دینے میں مسائل کا سامنا ہے، نئی حکومت آئے تاکہ معیشت میں سدھار آئے۔سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مالی خسارہ دوگنا ہوگیا ہے، جو قرض ہم نے 4 سال میں لیا انہوں نے 4 ماہ میں لے لیا، آئی ایم ایف کو 750 ارب روپے سیلاب زدگان پر خرچ کے لیے رضامند کرنا چاہیے تھا,اپنی آڈیو سے متعلق سوال پر شوکت ترین کا کہنا تھا مجھے غدار نہ کہا جائے، میری آڈیو میں ہیر پھیر کی گئی، میں نے اس طرح سے بات نہیں کی تھی جیسے آشکار کی گئی۔