پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف کا فیض آباد پر دھرنا دینے کا فیصلہ

راولپنڈی (پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف نے فیض آباد کے مقام پر دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما واثق قیوم کی جانب سے اس ضمن میں راولپنڈی انتظامیہ کو باضابطہ طور پر درخواست دے دی گئی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق راولپنڈی انتظامیہ کو دی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی 26 نومبر کو فیض آباد کے قریب پر امن دھرنا دے گی۔واثق قیوم نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ 26 نومبر کا دھرنا حقیقی آزادی مارچ کا تسلسل ہے، سابق وزیراعظم عمران خان دھرنے کی قیادت کریں گے۔راولپنڈی انتظامیہ کو درخواست میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ سیکیورٹی سمیت دیگر تمام ضروری انتظامات مکمل کرے۔