سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قوم فیصلہ کر چکی، انتشار سے نکلنے کا واحد راستہ شفاف الیکشن ہیں: اسد عمر

لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ قوم اپنا فیصلہ کربیٹھی ہے، اس انتشار سے نکلنے کا ایک واحد راستہ شفاف الیکشن ہیں۔پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ قوم کا کپتان گولیاں کھانے کے باوجود ڈٹا ہوا ہے، اپنی حقیقی آزادی کے لئے باہر نکلنے کے لئے قوم تیار ہے، اچھی خبر یہ ہے کہ قوم تیار ہے، جب تک نئے الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا روزانہ معیشت کی تباہی میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ انتشار سے پاکستان کو نکالنے کے لئے ایک ایک دن کی تاخیر کی جارہی ہے، یہ ہماری معیشت کو جس صورتحال میں لے کر آگئے ہیں وہ قومی سلامتی کا خطرہ بنتا جارہا ہے۔ یہ حکومت اپنے وسائل اور وقت اور توجہ پی ٹی آئی قیادت کو دہشتگرد ثابت کرنے کی بجائے کاروبار حکومت کی طرف لگا رہی ہوتی تو آج معیشت کی تباہی نظر نہ آرہی ہوتی۔اسد عمر نے مزید کہا ہے کہ ہمارے اگلے دنوں میں ہمارا مرکز پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع کرنا ہے، گلگت بلتستان سے لے کر کراچی اور بلوچستان تک اور تمام صوبوں سے لوگ بڑی تعداد میں پنڈی آئیں گے، ہماری پنڈی کی تنظیم کے پاس میزبانی کرنے کیلئے ذمہ داری ہو گی۔