وزیراعظم شہباز شریف 24 نومبر کو تین روزہ دورے پر ترکیہ جائیں گے

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیراعظم میاں شہباز شریف تین روزہ دورے پر ترکیہ جائیں گے۔ سرکاری دورے کا آغاز 24 نومبر بروز جمعرات سے ہوگا۔سرکاری ذرائع کے مطا بق وزیراعظم دورے کے دوران ترک قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، ترک قیادت سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تجارتی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔وزیراعظم ترک ہم منصب، ترکیہ میں بزنس کمینوٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم روانگی سے قبل ہی اہم تعیاناتی کا فیصلہ کرکے ترکیہ روانہ ہونگے۔وزیراعظم پاک ترک تعاون سے تیار بحری جہاز سمندر میں اتارنے کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم دورہ ترکیہ میں پاکستان نیوی کی ترکیہ کے تعاون سے بنائے گئی فریگیٹ کا افتتاح کریں گے۔ فریگیٹ کا افتتاح وزیراعظم اور ترک صدر مشترکا طور پر کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو دورہ ترکیہ کی دعوت ترک صدر رجب طیب اردوگان کی جانب سے دی گئی تھی۔

Next Post

وزیراعظم کی قاسم جومارت توکویوف کو دوبارہ قازقستان کا صدرمنتخب ہونے پرمبار کباد

Tue Nov 22 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہبازشریف نے قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکویوف کو ٹیلی فون کیا اور انہیں بھاری اکثریت سے دوسری مدت کے لئے دوبارہ صدر منتخب ہونے پرمبارکباد دی۔بات چیت کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ قازقستان قاسم جومارت کی […]