اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہبازشریف نے قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکویوف کو ٹیلی فون کیا اور انہیں بھاری اکثریت سے دوسری مدت کے لئے دوبارہ صدر منتخب ہونے پرمبارکباد دی۔بات چیت کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ قازقستان قاسم جومارت کی قیادت میں خوشحالی اور ترقی کی نئی بلندیوں کوچھوئے گا۔شہبازشریف نے پاکستان اورقازقستان کے درمیان باہمی تعاون اورخوشگوارتعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کومستحکم کرنے اورمضبوط اقتصادی شراکت داری کے قیام کی جاری کوششوں کے لئے قازقستان کے صدر کے ساتھ ملکر کام کرنے کی اپنی خواہش کا اعادہ بھی کیا۔
Next Post
پاکستان کا ڈیفالٹ رسک 92 فیصد پر پہنچ گیا ہے: فرخ حبیب
Tue Nov 22 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان کا ڈیفالٹ رسک 92 فیصد پر پہنچ گیا ہے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ”پاکستان کا ڈیفالٹ […]
