اسلام آؓباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے احمد نواز خان کی جانب سے نجم سیٹھی کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ نجم سیٹھی عدالتی فیصلے کے باوجود بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کام کر رہے ہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر چیئرمین پی سی بی کے طور پر کام جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا ہے۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی فیصلے پر عمل نہ کرنا توہین کے زمرے میں آتا ہے۔کسی کو عدالتی فیصلے کی تضحیک کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔عدالت نے نجم سیٹھی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہنا تھا کہ سیکرٹری پی سی بی بتائیں کہ الیکشن کیلئے جسٹس ریٹائرڈ منیر اے شیخ سے رابطہ کیا یا نہیں۔
Latest from Blog
کراچی(پی پی آئی)ای او بی آئی پنشنرز فورم نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے
اسلام آباد(پی پی آئی)وزیر اعظم شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے
اسلام آباد (پی پی آئی)دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم کشمیری تنظیموں نے انسانی حقوق کی
کراچی(پی پی آئی)کراچی میں بھکاریوں نے شہریوں کا جینا محال کردیاہے، شہر قائدکے تجارتی و رہائشی
کراچی(پی پی آئی)حکومت سندھ نے یوم مزدور پریکم مئی کو صوبے میں چھٹی کا اعلان کر
کوئٹہ(پی پی آئی) سرکاری اراضی قبضہ کیس میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان
راولپنڈی(پی پی آئی) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی
کراچی(پی پی آئی)حکومت سندھ نے ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرنے کا فیصلہ کر
پشاور(پی پی آئی) تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب میں
اسلام آباد(پی پی آئی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پنجاب