چائنا ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن کے جنرل منیجر ایشیاکی وزیر اعلیٰ سندھ کو تعمیرات کی پیش کش

کراچی: چائنا ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن انٹر نیشنل کے ایشیا ڈویژن کے جنرل منیجر وانگ ڈانگ نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ملاقات کی اور سندھ میں تعمیراتی کاموں سرمایہ کاری کی پیش کش کی جس کا وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے انھیں بتایا کہ حکومت سندھ اس وقت تھر پار کر میں کوئلے کی کانوں سے بجلی پیدا کر نے کے لیے مختلف کمپنیوں سے معاہدات کر رکھے ہیں جن پر عملدآمد کے لیے وہاں ہمیں سڑکیں اور ائر پورٹ جیسی سہولیات فراہم کرنی ہیں ، اسی طرح کراچی میں بڑے پیمانے پر ماس ٹرانزٹ سسٹم کے لیے سرمایہ کاری ہو گی ، انھوں نے وانگ ڈانگ سے کہا کہ ان دونوں شعبوں کے علاوہ کوئلے اور ہوا سے بجلی پیدا کر نے کے منصوبو ںمیںبھی سر مایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ رواں سال دسمبر میں چین کی تین بڑی سرمایہ دار کمپنیاں صوبہ سندھ کا دورہ کر رہی ہیں جن کے ساتھ ہمارے معاہدے ہونگے ، اس موقع پر وانگ ڈانگ نے کہا کہ وہ دو سوتین ہفتوں میں سروے کرکے اپنی سرمایہ کاری کے متعلق ترجیحات کے بارے میں حکومت سندھ کو آگاہ کریں گے ، جس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے سیکرٹری انرجی اور اس کی ٹیم کو ان کی کمپنی کے ساتھ تفصیلی بات چیت کر نے اور سہولیات فراہم کرنے کے احکامات دیے ۔

Latest from Blog