پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیر توانائی سندھ نے بدترین گیس لوڈ شیڈنگ کا خدشہ ظاہر کردیا شارٹ فعال پروزیر اعظم سے رابطہ، امید ہے صورتحال بہتر ہوجائیگی مطالبہ ہیکہ سندھ کو آرٹیکل 158 کے تحت گیس دی جائے: امتیاز شیخ

کراچی (پی پی آئی)صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ نے بدترین گیس لوڈ شیڈنگ کے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔سندھ کے وزیر توانائی امتیاز شیخ نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ موجود ہے، گیس کی لوڈ شیڈنگ کا اور بھی بحران آئے گا۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ صوبے میں 2100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس پیدا ہوتی اور 1600 ایم ایم سی ایف ڈی کی ضرورت ہے 700 ایم ایم سی ایف ڈی ملتی ہے۔ شارٹ فعال کو ختم کرنے کے لیے وزیر اعظم سے بات ہوئی ہے امید ہے صورتحال بہتر ہوجائے گی۔امتیاز شیخ نے کہا کہ کراچی کے ساتھ سب سے بڑا ظلم ہوا ہے، کراچی انٹرنیشنل سٹی ہے، انڈسٹری کی گیس بند کردی گئی ہے، ان کو مہنگی آر ایل این جی دینے کی کوشش کی جارہی ہے، اس طرح کیسے انڈسٹری چل سکتی ہے۔انکا کہنا ہے کہ دنیا میں ایل این جی جب 3سے 4 ڈالر میں مل رہی تھی اس وقت سابق حکمران خواب خرگوش کے مزے لے رہے تھے۔ اس وقت کی حکومت نے لانگ ٹرم معاہدے کرنے کے بجائے شارٹ معاہدے کیے مگر حکومت جاتے دیکھ کر وہ معاہدے بھی منسوخ کر دیے گئے۔امتیاز شیخ نے کہا کہ سابقہ دور حکومت میں ایل این جی کا ایک ٹرمینل بنایا گیا جبکہ پی ٹی آئی نے اپنے چار سالہ دور اقتدار میں دوسرا ٹرمینل بنانے کی زحمت ہی نہیں کی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ میں نے متعدد بار پی ٹی آئی وزرائکو خبردار کیا مگر ہماری بات پر دھیان نہیں دیا گیا، معاملات اب ہاتھ سے نکل چکے ہیں۔انکا کہنا ہے کہ دنیا میں ایل این جی اتنی مہنگی ہوچکی ہے کہ عوام اس کی قیمت خرید کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ سابق دور حکومت اور آج بھی ہمارا مطالبہ ہے کہ سندھ کو آرٹیکل 158 کے تحت گیس کا حصہ دیا جائے۔امتیاز شیخ نے مزید کہا کہ ملک بھر میں سب سے زیادہ گیس کی پیداوار سندھ میں ہوتی ہے، اس کے باوجود صوبے کے عوام سردیاں شروع ہوتے ہی تکالیف کا شکار ہیں۔