کراچی (پی پی آئی)سندھ ہائیکورٹ نے فلم ”جوائے لینڈ“ کی ریلیز کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔سندھ ہائیکورٹ میں پاکستانی فلم جوائے لینڈ پر پابندی عائد کیے جانے کی درخواست کے حوالے سے سماعت ہوئی۔درخواست گزار مولوی اقبال حیدر نے موقف اختیار کیا کہ جوائے لینڈ فلم آئین کے آرٹیکل 227 کی خلاف ورزی ہے، فلم کا مواد اس قابل نہیں کہ اس پر کھلی عدالت میں تبصرہ کیا جائے۔مولوی اقبال حیدر کا مزید کہنا تھا کہ کسی ٹرانسجینڈر کو مرد سے محبت اور شادی کی اجازت اسلام نہیں دیتا، پاکستان میں اسلام کی روح اور تعلیمات کے خلاف کوئی کام نہیں کیا جاسکتا، اس لئے فلم پر پابندی لگائی جائے۔سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ نے فلم دیکھی ہے؟درخواست گزار کے انکارپرچیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے فلم دیکھی نہیں اور پابندی کے لئے آگئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔
Next Post
بھکر میں نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین ہیک متعدد اکاؤنٹس خالی، کھاتیدار لاکھوں سے محروم
Tue Nov 22 , 2022
بھکر(پی پی آئی)بھکر میں نوسر بازوں نے نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین کو ہیک کرکے متعدد اکاؤنٹس خالی کردئیے۔ شہریوں نے تھانہ پولیس سٹی بھکر میں مقدمات کیلئے درخواستیں جمع کروا دیں۔پی پی آئی کے مطابق بھکر میں دریا خان روڈ پر واقع نجی بینک کی اے ٹی […]
