پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایک ہفتے کی بندش کے بعد چمن بارڈرپر دوبارہ آمدورفت شروع طالبان حکام سے مذاکرات کے بعد کچھ شرائط کے ساتھ سرحد کھولی گئی علاج کا عمل مدنظر رکھتے ہوئے باب دوستی کو دوبارہ سے کھولنے کا فیصلہ

چمن (پی پی آئی)باب دوستی پر افغانستان کی جانب سے فائرنگ اور پاکستانی فوجی کی شہادت کے باعث بند ہونے والی تجارت کو پاکستان نے ایک ہفتے کی بندش کے بعد گزشتہ روز دوبارہ سے کھول دیا ہے۔13 نومبر کو چمن کے مقام پر سرحد کو اس وقت غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا تھا،جب افغان سرحد کے اس پار سے ایک مشتبہ مسلح شخص نے باب دوستی پر پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک فوجی شہید اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔پاکستان حکومت نے افغان شہریوں کی آمدو رفت اور علاج کے عمل کو مدنظر رکھتے ہوئے باب دوستی کو دوبارہ سے کھولنے کا فیصلہ طالبان حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا،پی پی آئی کے مطابق چمن کے ڈپٹی کمشنر عبدالحمید زہری نے کہا کہ افغان حکام کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد کچھ شرائط کے ساتھ سرحد کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے، ملاقات میں کیے گئے فیصلوں پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔