جہلم: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج کے حالات کی ذمہ دار دھاندلی سے آنے والی سابق حکومت ہے، اگلے الیکشن میں جیت مسلم لیگ ن کی ہوگی۔ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ن لیگ آج بھی پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے، مجھے پورا یقین ہے کہ 2023 کے انتخابات میں ن لیگ کو کامیابی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے طے کرلیا ہے کہ اب عوام کا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے، ن لیگ نے سیاست قربان کر کے ملکی حالات ٹھیک کرنے کی ٹھان لی ہے، ملک کی معیشت کی بحالی کے لیے ہم نے مشکل فیصلے کیے، آج ہمیں اپنے ملک کے حالات کو دیکھنا ہوگا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گزشتہ چار سال کے دوران صرف جھوٹ بول کر ملک کو تباہ کیا گیا، 2018 کے انتخابات چوری کیے گئے، مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بات کرتی ہے، ہمیں ملک میں اتفاق کی ضرورت ہے، جس گھر میں اتفاق نہ ہو وہ گھر نہیں چل سکتا۔سابق وزیراعظم نے ورکرز کنونش سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خا ن کی دھمکیوں اور مارچ کا مقصد آرمی چیف کی تعیناتی پر اثرانداز ہو نا ہے، 26 تاریخ کو آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ ہونا ہے، عمران خان دھمکیاں دے کر آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں، آرمی چیف کی تعیناتی کا حق صرف وزیراعظم کے پاس ہے۔شاہد خاقان عباسی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اب بھی بلیک میلنگ اور انتشار کی سیاست کر رہے ہیں، انہوں نے چار سال کے دوران صرف سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھالیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے چین، سعودی عرب اور روس سے تعلقات بگاڑے، ملک کو نقصان پہنچانے کے لیے امریکہ سے بھی تعلقات خراب کیے،وہ بتائیں آج کس مقصد کے لیے کوششیں کر رہے ہیں؟ن لیگ کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان اہم معاملات کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں، توشہ خانہ کیس عمران خان کے جھوٹ کا واضح ثبوت ہے۔
Next Post
پورٹ قاسم پر 6 لاکھ ٹن آئل سیڈز اور سویا بین کے جہاز کلیئرنس کے منتظر
Tue Nov 22 , 2022
کراچی (پی پی آئی)چھ لاکھ ٹن آئل سیڈز اور سویا بین کے جہاز کئی روز سے بندرگاہ پرلنگرانداز ہیں مگران کی کلیئرنس نہیں ہو سکی ہے، جس سے ملک بھر میں فیڈملز اور خوردنی تیل بنانے والی کمپنیوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق بندرگاہ پر کھڑے […]
