سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع بانڈی پورہ سے ایک خاتون سمیت چار اور کشمیریوں کوگرفتار کرلیا۔کشمیر میڈیا کے مطابق بانڈی پورہ پولیس نے بھارتی فوج کی 13آر آراور پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ساتھ ملکر ضلع کے علاقے گنڈبل میں نام نحاد محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران دونوجوانوں کو گرفتار کیاگیا۔ترجمان نے کہاکہ فورسز کی مشترکہ پارٹی نے ایک اورکارروائی کے دوران ایک نوجوان اور ایک خاتون کو گرفتارکرلیا،پولیس نے نوجوانوں اورخاتون کی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کے لئے انہیں مجاہدین اوران کے معاون قراردیاہے۔
Next Post
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی آرمی چیف کی تقرری کی سمری موصول ہو گئی، وزیراعظم آفس کی تصدیق
Wed Nov 23 , 2022
اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعظم آفس نے تصدیق کی ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اورآرمی چیف کی تقرری کی سمری موصول ہو گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم ہاؤس نے تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اورآرمی چیف کی تقرری کی […]
