چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی آرمی چیف کی تقرری کی سمری موصول ہو گئی، وزیراعظم آفس کی تصدیق

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعظم آفس نے تصدیق کی ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اورآرمی چیف کی تقرری کی سمری موصول ہو گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم ہاؤس نے تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اورآرمی چیف کی تقرری کی سمری موصول ہو گئی ہے۔وزارت دفاع کی طرف سے سمری وزیرراعظم آفس بھیجی گئی،وزیراعظم آفس کاکہناہے کہ وزیراعظم طے شدہ طریقہ کار کے مطابق تقرریوں کافیصلہ کریں گے۔دوسری جانب وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ وزارت دفاع کی طرف سے بھجوائی گئی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہو گئی،سمری میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، آرمی چیف کی تقرری کیلئے ناموں کا پینل بھجوایا گیاہے، ان کاکہناہے کہ وزیراعظم متعین طریقہ کار کے مطابق تعیناتیوں سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

Next Post

سندھ میں گنے کی امدادی قیمت کا اعلان نہ ہو سکا

Wed Nov 23 , 2022
کرا چی(پی پی آ ئی) سندھ حکومت کی جانب سے گنے کی امدادی قیمت کا اعلان تاحال نہ کیا جا سکا، کسان گزشتہ سال کی قیمت پر ہی فصل بیچنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ذرا ئع کے مطابق سندھ میں سیلاب سے تباہ حال گنے کے آبادگار حکومت کی جانب […]