اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حاجی غلام علی گورنر خیبرپختونخوا نامزد، وزیراعظم نے سمری صدر کو بھجوا دی

پشاور/اسلام آ باد(پی پی آ ئی) خیبر پختونخوا کے گورنر کی تعیناتی کا معاملہ، وزیراعظم شہبازشریف نے گورنر کیلئے حاجی غلام علی کو نامزد کر دیا۔خیبر پختونخواہ کے گورنر کا عہدہ گزشتہ کئی ماہ سے خالی ہے جس پر تقرری کے سلسلہ میں وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹر حاجی غلام علی کی بطور گورنر کے پی تعیناتی کی سمری صدر مملکت کو بھیج دی ہے۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے غلام علی کو اس عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو بھیجی گئی سمری میں آئین کے آرٹیکل 101 کے تحت حاجی غلام علی کو گورنر خیبرپختونخوا تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔یاد رہے کہ سابق گورنر کے پی شاہ فرمان کے مستعفی ہونے کے بعد سپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی قائم مقام گورنر کے پی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔