حکومت ملک نہیں چلا رہی،صرف اپنے کیس بند کر رہی ہے:حماد اظہر

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پی ٹی آ ئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجودہ حکومت ملک نہیں چلا رہی۔ صرف اپنے کیس بند کر رہی ہے اور عمران خان کے خوف میں مبتلا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک کے تمام شعبے تباہی کا منظر پیش کر رہے ہیں لیکن اس نالائق حکومت کے کسی وزیر کے پاس کوئی منصوبہ نہیں۔

Next Post

محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کردی

Wed Nov 23 , 2022
کراچی(پی پی آ ئی)محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کردی۔سردیوں کی آمد پر شہر قائد کے موسم کا بھی رنگ ڈھنگ تبدیل ہوگیا، جہاں درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق رات کے اوقات میں درجہ حرارت ساڑھے […]