پنجاب میں کار مالکان 2 ماہ کیلئے بائیو میٹرک رجسٹریشن سے مشتنیٰ

لاہور (پی پی آئی)پنجاب ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے کار مالکان کو 2 ماہ کیلئے بائیو میٹرک رجسٹریشن سے اشتنیٰ دے دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ستمبر 2022 میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے تکنیکی خرابی کی وجہ سے بائیو میٹرک تصدیق کے نظام کو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا، رپورٹ کے مطابق پرانی اور نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے طریقہ کار میں تضاد کے باعث سسٹم میں خرابی پیدا ہوئی تھی جس کو دور کرنے کیلئے محکمہ نے پرانے مینوئل سسٹم کے ذریعے پرانی گاڑیوں کے ڈیٹا کو نئے سسٹم میں درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو بہت طویل کام ہے، لیکن اس کے تحت گاڑی مالکان کو فائدہ بھی پہنچے گا جن کو بائیو میٹرک کے ذریعے گاڑیوں کی رجسٹریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا،پی پی آئی کے مطابق اس نظام کے تحت محکمہ کو ایک لاکھ 77ہزار پرانی گاڑیوں کا ڈیٹا نئے سسٹم میں شامل کرنا ہے۔

Next Post

یورپ کی سیر پر گئے نوازشریف کی اہلخانہ کے ہمراہ پہلی تصویر ’کاؤ بوائے ہیٹ‘ پہنے ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے میں مشغول

Wed Nov 23 , 2022
کراچی (پی پی آئی)سابق وزیراعظم اورن لیگ کے تاحیات قائد نوازشریف فیملی کے ہمراہ سیرو تفریح کیلئے یورپ کے دورہ پر ہیں جہاں سے ان کی پہلی تصویر منظر عام پر آ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف، مریم نواز، حسین نواز، حسن نواز اور جنید صفدر سمیت خاندان کے […]