رحیم یار خان (پی پی آ ئی)پولیس پر ڈاکوؤں سے ملی بھگت کا الزام لگانے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی ممتاز چانگ کی بہن کے گھر پر مبینہ طور پر ڈاکووں نے حملہ کردیا۔ذرا ئع کے مطابق رحیم یار خان میں علاقہ مکینوں اور مبینہ ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔اس حوالے سے ممتاز چانگ کا کہنا تھا کہ ڈاکووں نے قریبی عزیزوں کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔دوسری جانب پولیس کا دعویٰ ہے کہ علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے۔دوسری جانب علاقے سے چند روز قبل اغوا کیے گئے دو پہلوانوں کا بھی کچھ پتا نہ چل سکا۔پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی ممتاز چانگ نے پولیس پر ڈاکوؤں سے ملی بھگت کا الزام لگایا تھا۔
Next Post
سندھ ہائی کورٹ نے آرزوفاطمہ کیس نمٹا دیا
Thu Nov 24 , 2022
کرا چی(پی پی آ ئی) سندھ ہا ئی کو رٹ نے بیان کے بعد آرزوفاطمہ سے متعلق کیس نمٹا دیا۔سندھ چائلڈ میرج ریسٹرین ایکٹ 2013 کی خلاف ورزی کے معاملے میں سندھ ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی۔کم عمر لڑکی آرزو فاطمہ عدالت میں پیش ہو گئیں۔عدالت نے بچی […]
