پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز کے کئی علاقوں میں گھروں پر چھاپے

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں نئی دلی کے زیر کنٹرول ”سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی“ (ایس آئی اے) نے بھارتی پیرا ملٹری اہلکاروں کے ہمراہ جمعرات کے روز ایک مرتبہ پھر مقبو ضہ وا دی کے مختلف علاقوں میں عام لوگوں اور صحافیوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔کشمیرمیڈیاکے مطابق ایس آئی اے اور نیم فوجی اہلکاروں نے سرینگر، بانڈی پورہ، اسلام آباد، شوپیاں، بڈگام اور پلوامہ اضلاع میں عروج نثار شیخ، میسر احمد، فاروق احمد، عبید احمد، راحت فاروق، ایڈووکیٹ عدنان بشیر، مشتاق احمد ٹھوکر اور دیگر کے گھروں پر چھاپے مارے۔چند روز قبل بھی بھارتی پولیس نے محمد رفیع، خالد گل، راشد مقبول، باسط ڈار، سجاد کرالیاری، گوہر گیلانی، قاضی شبلی، وسیم خالد اور عادل پنڈت سمیت کئی صحافیوں اور آزادی کے حامی کارکنوں کے گھروں کی تلاشی لی تھی۔