پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مشعال ملک کی مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں لوگوں کی غیر قانونی حراست کی مذمت مقبوضہ کشمیر اس وقت دنیا کا سب سے بڑا فوجی تعیناتی والا خطہ بن چکا ہے: مشعال ملک

اسلام آباد/سری نگر(پی پی آ ئی) پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک، انسانی حقوق کے کشمیری علمبردار خرم پرویز سمیت ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کی غیر قانونی نظربندی کی مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اپنی مجرمانہ خاموشی ترک کرے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی پاس کردہ قرار دادوں کے مطابق حل کرانے کے لیے کردار ادا کرے۔کشمیر میڈیا کے مطابق مشعال ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نریندر مودی کی ہندوتوا بھارتی حکومت نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کو قتل گاہ اور دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خرم پرویز کو سفاک بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنے کی پاداش میں مسلسل زیر حراست رکھا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں بند یاسین ملک کو کئی پیچیدہ امراض کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود انہیں طبی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں، مقبوضہ جموں وکشمیر اس وقت دنیا کا سب سے بڑا فوجی تعیناتی والا خطہ بن چکا ہے۔