پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاک فوج میں اہم تعیناتی صدر کے پاس کوئی خاص آپشن نہیں، صرف تجویز تاخیر کر سکتے ہیں: اعتزاز احسن

لاہور(پی پی آ ئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہاہے کہ صدر کے پاس کوئی خاص آپشن نہیں، صرف تجویز تاخیر کر سکتے ہیں۔ذرا ئع کے مطابق اعتزاز احسن نے صدر کو پاک فوج میں اہم تعیناتیوں کی سمری موصول ہونے پر کہاہے کہ اہم تعیناتی کے معاملے کو متنازعہ نہیں بنانا چاہئے،وزیراعظم سے اختلاف اپنی جگہ لیکن آئینی اختیار ان کا ہی ہے،ان کاکہناتھا کہ تمام لوگ ایک پیج پر آجائیں تو یہ اچھا ہوگا۔پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے کہاکہ اعتراضات سے نئی بحث شروع ہوجائے گی جس کچھ حاصل نہیں ہوگا،وزیراعظم کی بھیجی گئی سمری پر دستخط نہ کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا،آئین کے تحت وزیراعظم کا اختیار ہے کہ وہ ایڈوائس دیں،صدر کے پاس کوئی خاص آپشن نہیں، صرف تجویز تاخیر کر سکتے ہیں۔