سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیرمیں 11 سال پہلے بجلی کا کرنٹ لگنے سے اپنے دونوں بازو کھو دینے کے باوجود جموں کے پیرا ایتھلیٹ چندیپ سنگھ نے ہمت نہیں ہاری بلکہ اپنے حوصلے کو بلند رکھ کر اپنی زندگی میں کچھ منفرد کرنے کا فیصلہ کیا۔ چونکہ وہ حادثے سے پہلے اپنے اسکول کی ٹیم کے لیے گول کیپر ہوا کرتا تھا، اس لیے مندیپ سنگھ نے اسکیٹنگ کو اپنایا اور پھر اپنی توجہ تائیکوانڈو کی طرف مبذول کرائی۔ قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنے کے بعد پیرا ایتھلیٹ مندیپ سنگھ نے 2018 میں انٹرنیشنل پیرا تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں حصہ لیا اور 04 گولڈ اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ ان کی عالمی رینکنگ تیسرے نمبر پررہی۔ ان کی کامیابی یہیں نہیں رکی، بلکہ چندیپ سنگھ نے 2019 میں پیرا تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کردیا۔ اس طرح وہ پیرا تائیکوانڈو میں ہندوستان کے لیے تمغہ جیتنے والے پہلے پیرا ایتھلیٹ بن گئے۔
Next Post
جموں و کشمیر میں 300 عسکریت پسند سرگرم ہیں:بھارتی آرمی کمانڈر کا دعویٰ
Thu Nov 24 , 2022
سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعینات بھارتی آرمی کے ایک کمانڈر کا جنرل دویدی نے دعویٰ کیاہے کہ مقبوضہ وادی میں محض 300 عسکریت پسند سرگرم ہیں۔ تاہم اس امرکو یقینی بنارہی ہے کہ کوئی تخریبی کارروائی انجام نہ ہوپائے۔جموں و کشمیر کی سیکورٹی کی ذمہ […]
