کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سرکاری رہائش گاہیں رشتے داروں کو دینے کی ممانعت قانون کی خلاف ورزی پرالاٹمنٹ منسوخ کرنے کا انتباہ

اسلام آباد پولیس کے افسران کی جانب سے سرکاری رہائش گاہوں کے استعمال کے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر آئی جی اسلام آباد نے نوٹس لے لیا۔ذرائع کے مطابق متعدد پولیس افسران نے الاٹ شدہ گھر رشتے داروں کو دے رکھے ہیں، آئی جی اسلام آباد نے نوٹس لیتے ہوئے معاملے پر سرکلر جاری کردیا، سرکلر کے مطابق مشاہدے میں آیا ہے کہ زیادہ تر پولیس افسران رشتہ داروں کو گھر دے رکھے ہیں، پولیس افسران الاٹ شدہ گھر کسی رشتہ دار کو رہائش کے لیے نہیں دے سکتے۔آئندہ کسی بھی پولیس افسر کو ایسی سرگرمی میں ملوث پایا گیا تو سخت محکمانہ کارروائی ہوگی، مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی پولیس افسر نے خلاف ورزی کی تو اس کا الاٹ شدہ گھر کینسل کردیا جائے گا۔