پاک فوج کے نئے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر حافظ قرآن، دوران تربیت اعزازی شمشیرکے حامل

اسلام آباد (پی پی آئی) پاک فوج کے نئے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر حافظ قرآن ہیں اور ڈی جی آئی ایس آئی، کور کمانڈر گوجرانوالہ اور ڈی جی ایم آئی سمیت کئی اہم عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر پاک فوج کے سینئر ترین تھری اسٹار آفیسر ہیں، انھوں نے آفیسرز ٹریننگ اسکول سے تربیت مکمل کی اور پاک فوج کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔پی پی آئی کے مطابق پاک فوج میں سینئرترین لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر ڈی جی آئی ایس آئی، کور کمانڈر گوجرانوالہ اور ڈی جی ایم آئی سمیت کئی اہم عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم حافظ قرآن ہیں اور انہیں دوران تربیت اعزازی شمشیر سے بھی نوازا گیا۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر 2014 میں کمانڈرفورس کمانڈ ناردرن ایریا خدمات انجام دینے کے بعد 2017 میں جنرل عاصم منیر کو ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس کے عہدے پر فائز کیے گئے۔اکتوبر 2018 میں انہیں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی، جس کے بعد جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا۔کچھ عرصہ خدمات کی انجام دہی کے بعد انہیں جون 2019 میں کور کمانڈر گوجرانوالہ کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا۔جنرل عاصم منیر اکتوبر 2021 سے جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

Next Post

جنرل عاصم منیر سے پڑوسی ملک بھارت اتنا خوفزدہ ڈی جی آئی ایس آئی سے کور کمانڈر گوجرانوالہ بننے پر خوشی منائی ایٹمی پروگرام کو محفوظ رکھنے میں خدمات پر "تمغہ بقائے " پاکستان ملا

Thu Nov 24 , 2022
کراچی (پی پی آئی)جنرل عاصم منیر سے پڑوسی ملک بھارت اتنا خوفزدہ ہے کہ ان کے ڈی جی آئی ایس آئی سے کور کمانڈر گوجرانوالہ بننے پرپر انڈیا میں خوشیا ں منائی گئی تھیں، پی پی آئی کے مطابق جنرل عاصم منیر کو “تمغہ بقائے ” پاکستان بھی مل چکا […]