پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کوئٹہ کے شیخ محمد بن زاید مرکز برائے امراض قلب کاجنرل باجوہ کے ہاتھوں افتتاح

کوئٹہ (پی پی آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے کوئٹہ میں تعمیرکیے جانے والے انسٹی ٹیوٹ برائے امراض قلب کے مرکز کا افتتاح کیا۔ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں شیخ محمد بن زاید ال نہیان انسٹی ٹیوٹ فارکاڈیالوجی کا منصوبہ ایک لاکھ 21 ہزار 406 مربع میٹررقبے پرتعمیر کیا گیا ہے۔ منصوبے پر27 ملین 304 ہزارامریکی ڈالر لاگت آئی ہے جو ’ابوظبی ترقیاتی فنڈ‘ سے ادا کی گی۔ منصوبے کی منظوری سربراہ مملکت شیخ محمد بن زاید ال نہیان نے دی تھی۔ منصوبے کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعلی بلوچستان میرجان جمالی کے علاوہ پاکستان میں امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم الزعابی، پاکستان کی امداد کیلیے اماراتی منصوبے کے ڈائریکٹر عبداللہ خلیفہ الغفلی کے علاوہ بلوچستان کی سیاسی اورعسکری شخصیات نے بھی شرکت کی۔