کراچی)پی پی آئی) جما عت اہلسنّت پاکستان کے رہنماء مولانا ابرار احمد رحمانی نے مرحوم مولانا شاہدین اشرفی کے انتقال پر کہا کہ اہل علم و فراست کا دنیا سے رخصت ہو نا باعث رنج ہوا کرتا ہے، رب تعالیٰ مرحوم کی دینی خدمات کو قبول فرمائے۔انہوں نے مرکز اہلسنّت میں منعقد تعزیتی اجلاس میں مرحوم مولانا شاہدین اشرفی کی دینی و ملی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا اورکہا کہ مولانا شاہدین سچے مذہبی انسان اور جذ بہ? حب الوطنی سے سرشار تھے ان کی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔ اس موقع پر مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی و بخشش و مغفرت،بلندء درجات،جنت میں اعلیٰ مقام اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی۔
Next Post
آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود بڑھا نے کا فیصلہ
Fri Nov 25 , 2022
کراچی (پی پی آئی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لئے زری پالیسی کی منظوری دی، اجلاس میں شرح […]
