مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت اور کارکنوں کی املاک ضبط کی جانے لگی عالمی برادری تنازعہ کشمیر کو حل کرانے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے: حریت کانفرنس

جموں /مقبوضہ کشمیر(پی پی آ ئی)مقبوضہ کشمیرکل جماعتی حریت کانفرنس نے حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی املاک ضبط کرنے کی مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ قابض انتظامیہ اوچھے ہتھکنڈے اپنارہی ہے تاکہ کشمیری عوام تحریک آزادی سے دستبردار ہوجائیں لیکن یہ اس کی خام خیالی ہے کیونکہ کشمیری عوا م حق خود ارادیت مانگ رہے ہیں جس کا وعدہ پنڈت جواہر لعل نہرو نے اقوا م متحدہ میں کیا تھا۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو حل کرانے کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔

Next Post

ہمیں سرینگر سے دراس جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے:عمر عبداللہ

Fri Nov 25 , 2022
سری نگر(پی پی آ ئی) مقبوضہ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر اور لداخ کے عوام کے درمیان رکاوٹیں کھڑی کرنے کی مذمت کی ہے اور کہاہے کہ ہمیں سرینگر سے دراس جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔عمرعبداللہ نے کہا […]