اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کر رہے ہیں۔ دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دونوں رہنما ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اردوان استنبول شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لیے چار ملجم کارویٹ جہازوں میں سے تیسرے جہاز PNS خیبر کا افتتاح کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم ترکیہ کی تاجر برادری کے وفد اور ECO ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔
Next Post
مقبوضہ جموں کشمیر کے ضلع اسلام آباد سے لاپتہ شہری کی لاش برآمد
Fri Nov 25 , 2022
سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں لاپتہ شخص کی لاش بر آ مد ہو گئی ہے۔ کشمیر میڈیا کے مطابق غلام محمد لون جو گزشتہ شام سے ضلع کے علاقے لہنوان کے جنگل میں اپنی بھیڑ بکریاں […]
