پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اظہار تشویش

اسلام آ باد /سری نگر(پی پی آ ئی) پاکستان نے بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر ایک بار پھر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ہم نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کی صورتحال میں کوئی بہتری نہیں دیکھی ہے کیونکہ وہ بدستور فوجی محاصرے میں ہے اور وہاں بھارتی مظالم جاری ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارتی قابض فوج نے مقبوضہ علاقے میں ماورائے عدالت قتل کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے گزشتہ ہفتہ اسلام آباد اور شوپیاں کے اضلاع میں جعلی کارروائیوں میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ترجمان نے کہاکہ بھارتی قابض فوج زیرحراست بے گناہ نوجوانوں کی قتل عام میں بھی ملوث ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں اور انسانی حقوق کے کارکنوں سمیت تمام کشمیری سیاسی قیدیوں کی حالت زار پر شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔ممتاز زہرہ بلوچ نے کہاکہ بھارت کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بنیادی خلاف ورزیاں بند کرنی چاہئیں، پانچ اگست2019کے غیرقانونی اوریکطرفہ اقدامات منسوخ اور کشمیری رہنماؤں سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرناچاہیے۔