پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خواتین کیخلاف تشدد مجرمانہ فعل اور ناقابل برداشت ہے: پرویز الٰہی

لاہور(پی پی آ ئی) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ خواتین کیخلاف تشدد مجرمانہ فعل اور ناقابل برداشت ہے، معاشرے میں خواتین پر تشدد کے رجحان کو روکنا ہمارا فرض ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو مساوی حقوق دیئے، خواتین کو تشدد اور جبر کے سامنے جھکنا نہیں بلکہ اپنے حقوق کے لئے کھڑا ہونا ہے۔چوہدری پرویز الٰہی نے قرآن پاک کی ’سور النساء ‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کے حقوق کے بارے میں میں واضح احکامات ہیں، خواتین کو تحفظ، تعلیم، کام اور انتخاب کی آزادی کا حق دیا گیا، نبی پاکﷺنے ہر رشتے کی حیثیت سے خواتین سے انتہائی اعلیٰ درجے کا مثالی سلوک روا رکھا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن تشدد کا شکار خواتین کو تحفظ دے کر انہیں معاشرے میں باعزت زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرنا ہے، آج کے دن ہمیں خواتین کے خلاف ہر قسم کے تشدد کے خاتمے کا عہد کرنا ہوگا۔