حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، اپنی آئینی مدت پوری کریں گے: امیر مقام

برصغیر کے ورسٹائل گلوکار، محمد رفیع کی44 ویں برسی منائی گئی

سندھ کے15 اضلاع میں سوشل پروٹیکشل پروگرام سے3 ملین خاندان مستفیض

 نیپرا میں کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

 جیکب آباد میں بارش کے تالاب میں نہاتے 2 بچے جاں بحق

آوارہ کتوں کی بہتات، سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

 حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، اپنی آئینی مدت پوری کریں گے: امیر مقام

مردان (پی پی آئی)وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، اپنی آئینی مدت پوری کریں گے حکومت گرانے کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہ رہے ہیں وہ مردان پریس کلب  میں صحافیوں کے وفد سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سید عنایت شاہ باچہ اور تحصیل صدر فخر الزمان طاہر خیلی بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت سے پہلے ملک  گوں نا گوں سے مسائل دوچار تھا لیکن وزیراعظم میاں شہبازشریف کی قیادت میں وفاقی حکومت مسائل کے حل کیلئے اپنی توانائیاں صرف کررہی ہے۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ بعض لوگ اس خوش فہمی میں مبتلا ہیں کہ یہ حکومت زیادہ دیر تک نہیں چلے گی مگر یہ صرف ان کی خوش فہمی ہے کیونکہ آئندہ حکومت بھی مسلم لیگ ن کی ہوگی۔

مزید پڑھیں

برصغیر کے ورسٹائل گلوکار، محمد رفیع کی44 ویں برسی منائی گئی

کراچی(پی پی آئی)برصغیر کے ورسٹائل اور لیجنڈ پلے بیک گلوکار، محمد رفیع کی44 ویں برسی 31جولائی کو منائی گئی۔وہ24 دسمبر 1924 کو کوٹلہ سلطان سنگھ، امرتسر میں پیدا ہوئے اور31 جولائی 1980 کو ممبئی میں 55برس کی عمر میں ددل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ان کا شمار  بالی ووڈ کے نامور گلوکاروں میں کیا جاتا ہے۔ 1944 میں کیرئیر کا آغاز کرنے والے محمد رفیع نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم پنڈت جیون لال مٹو سے لی۔ اس کے بعد استاد عبدالواحد خان اور استاد بڑے غلام علی خان اور فیروز نظامی  سے تربیت حاصل کی۔ ان کے کیریئر کا آغاز اس وقت ہوا جب انہوں نے پہلی بار لاہور میں 13 سال کی عمر میں پرفارم کیا۔ ان کی شہرت  کی ابتدا ملکہ ترنم نور جہاں کے ساتھ جگنو فلم کیلئے گائے ہوئے دوگانے ” کبھی دکھ ہے کبھی سکھ ہے”  سے ہوئی ا تقریباً ہر ہندوستانی زبان میں گانے گا کر سپر اسٹار نے کل 7400 گانوں کو اپنی سریلی آواز دی  محمد رفیع نے اردو کے علاوہ ہندی، سندھی، پنجابی و دیگر متعدد زبانوں میں گایا ہے۔

مزید پڑھیں

سندھ کے15 اضلاع میں سوشل پروٹیکشل پروگرام سے3 ملین خاندان مستفیض

کراچی(پی پی آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے یونائٹیڈ نیشن ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر مس کوکو اوشیاما نے ملاقاتکی۔ اس موقع پر چیئرمین پی اینڈڈ ی نجم شاہ اور سیکریٹری رحیم شیخ بھی  موجود تھے۔ ترجمان حکومت سندھ کے مطابق ملاقات میں صوبے میں فوڈ سکیورٹی کے حوالے سے ضروری اقدامات پر تبادلہ خیال  کیا گیا،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے کہا کہ غذائیت کی کمی اور چھوٹے قد کے بچوں کے مسائل حل کرنا بہت ضروری ہیں،ہم بچے کی پیدائش سے لیکر 2 سال تک اس کی ضروری خوراک دینے کو یقینی بنائینگے سندھ حکومت کا سوشل پروٹیکشل پروگرام 15 اضلاع میں جاری ہے،سوشل پروٹیکشن پروگرام کے تحت حاملہ خواتین، ماں اور بچے کی بھی اسپتال کے ذریعے چیک اپ اور سپلیمینٹس فراہم کر رہے ہیں اور3 ملین سے زائد خاندانوں سے تعاون کیا جارہا ہے۔ اجلاس میں سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر پر بھی بات چیت کی گئی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ دو لاکھ گھروں کی تعمیر ہوچکی ہے،* نجی شعبہ بھی گھروں کی تعمیر میں آگے آرہا ہے۔

مزید پڑھیں

 نیپرا میں کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

کراچی(پی پی آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے مئی اور جون کی ایڈجسمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کرنیکی درخواست پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق  نیپرا میں مئی، جون کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل ہوگئی، سماعت چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سر براہی میں ہوئی،یاد رہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں 2.53 روپے فی یونٹ کا اضافہ مانگا گیا ہے، جبکہ جون کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت 2.92 روپے اضافے کی درخواست کی گئی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے مزید ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ جاری کیا جائے گا۔۔واضح رہے کہ نیپرا کی جانب سے اگر کے الیکٹرک کی درخواست کو تسلیم کرلیا جاتا ہے تو اس اضافے سے کے الیکڑک صارفین پر 10 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

مزید پڑھیں

 جیکب آباد میں بارش کے تالاب میں نہاتے 2 بچے جاں بحق

جیکب آباد(پی پی آئی)جیکب آباد کی تحصیل گڑھی خیرو کے قریب جمع بارشی پانی میں نہاتے2 بچے ڈوب کر جاں بحق، میتیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے محمد پور تھانہ کی حدود گاوُں گُلَن بروہی کے قریب تالاب میں نہاتے ہوئے 2 بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے،پولیس کیمطابق بچوں کو بیہوشی کی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کیا لیکن ڈاکٹر نے بچوں کی موت کی تصدیق کر دی،پی پی آئی کے مطابق بچوں کی میتیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

مزید پڑھیں

آوارہ کتوں کی بہتات، سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ

کراچی(پی پی آئی) شہرقائد کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کی بہتات سیسگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔منگل کے روز  سول اسپتال میں 5عباسی شہید اسپتال میں تین اور جناح اسپتال میں سات مریض لائے گئے۔پی پی آئی کے مطابق عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور نواں کلی میں آوارہ کتوں  کے خاتمہ کی مہم کا آغاز کیا جائے۔

مزید پڑھیں