بلوچستان کی 2 تنظیمیں کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل

 آپٹیکل فائبر ٹوٹنے سے وزیرستان کا انٹرنیٹ سسٹم بند

 کوئٹہ سے سعودیہ براہ راست عمرہ پروازیں 6اگست سے  چلانے کا فیصلہ

شہدادپور  میں زہریلی مٹھائی کھانے سے بھیل قبیلے کے 50 فراد کی حالت غیر

نکشنل مسلم لیگ نے صوبے بھر میں شجرکاری مہم شروع کر دی

تحریک لبیک یارسول اللہ ؐ اور تحریک صراط مستقیم کل یوم احتجاج منائے گی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

بلوچستان کی 2 تنظیمیں کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل

اسلام آباد(پی پی آئی)دہشتگردی میں ملوث بلوچستان کی مزید 2 تنظیموں کوکالعدم دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کردیا گیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں جماعتوں کو2سال تک نگرانی کے بعد کالعدم قراردیاگیا ہے،پی پی آئی کے مطابق دونوں تنظیموں کو حکومت کی جانب سے کالعدم کی گئی دہشگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کچھ دن قبل وزارت داخلہ محسن نقوی  نے حافظ گل بہادرگروپ اورمجیدبریگیڈ کو کالعدم قرار دینے کی منظوری دی تھی۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں کالعدم جماعتوں کی تعداد 81 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں

 آپٹیکل فائبر ٹوٹنے سے وزیرستان کا انٹرنیٹ سسٹم بند

 وزیرستان(پی پی آئی)آپٹیکل فائبر ٹوٹنے سے وزیرستان کا انٹرنیٹ سسٹم بند ہو گیا۔پی پی آئی کے مطابقضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سسٹم بند ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ آپٹیکل فائبر بنوں اور میر علی کے درمیان ٹوٹی ہے۔

مزید پڑھیں

 کوئٹہ سے سعودیہ براہ راست عمرہ پروازیں 6اگست سے  چلانے کا فیصلہ

کوئٹہ(پی پی آئی)قومی ایئر لائن نے کوئٹہ سے براہ راست سعودی عرب پروازیں چلانے کا فیصلہ کیاہے جی ایم بلوچستان عبدالغفار میاں خیل کا کہنا ہے کہ اب کوئٹہ ٹو جدہ براہ راست پروازیں چھ اگست سے شروع کی جارہی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق یہ پروازیں اب ہر منگل اور جمعہ کوکوئٹہ سے جدہ ڈائریکٹ آپریٹ کریں گی جس کی بکنگ جاری ہے۔

مزید پڑھیں

شہدادپور  میں زہریلی مٹھائی کھانے سے بھیل قبیلے کے 50 فراد کی حالت غیر

شہدادپور(پی پی آئی)شہدادپور کے نواحی گاؤں میں زہریلی مٹھائی کھانے سے بھیل قبیلے کے پچاس فراد کی حالت غیر ہو گئی اور انھیں بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔پی پی آئی کے مطابق اسپتال ذرائع نے تصدیق کی کہ زیر علاج افراد میں زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے پولیس نے مٹھائی فروش کو حراست میں لے کر مٹھائی کے نمونے تجزیہ کیلئے روانہ کئے ہیں۔

مزید پڑھیں

نکشنل مسلم لیگ نے صوبے بھر میں شجرکاری مہم شروع کر دی

کراچی(پی پی آئی)فنکشنل مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے فن کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ درخت اور پودے لگائیں، 14 اگست سے سندھ بھر میں شجرکاری  مہم زور و شور سے شروع کی جائے،پی پی آئی کے مطابق  اپنے بیان میں سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ پیر صاحب پگارا کی خصوصی ہدایت پر سندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں درخت لگائے جارہے ہیں  ہم نے صوبے بھر میں شجرکاری مہم شروع کر دی ہے

مزید پڑھیں

تحریک لبیک یارسول اللہ ؐ اور تحریک صراط مستقیم کل یوم احتجاج منائے گی

کراچی(پی پی آئی) تحریک لبیک یارسول اللہ ؐ اور تحریک صراط مستقیم کی اپیل پر جمعہ2 اگست کو ملک بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا۔ جمعۃ  کے اجتماعات میں مذمتی قراردادیں پیش کی جائیں گی۔پی پی آئی کے مطابق مظاہرے کئے جائیں گے اور ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔

مزید پڑھیں