بلوچستان کی 2 تنظیمیں کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل

اسلام آباد(پی پی آئی)دہشتگردی میں ملوث بلوچستان کی مزید 2 تنظیموں کوکالعدم دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کردیا گیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں جماعتوں کو2سال تک نگرانی کے بعد کالعدم قراردیاگیا ہے،پی پی آئی کے مطابق دونوں تنظیموں کو حکومت کی جانب سے کالعدم کی گئی دہشگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کچھ دن قبل وزارت داخلہ محسن نقوی  نے حافظ گل بہادرگروپ اورمجیدبریگیڈ کو کالعدم قرار دینے کی منظوری دی تھی۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں کالعدم جماعتوں کی تعداد 81 ہوگئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس متاثر

Wed Jul 31 , 2024
کراچی(پی پی آئی)ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس متاثر ہے جسے ٹھیک کرنے کیلئے کام جاری ہے۔ پی پی آئی کے مطابق پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ کراچی،لاہور،اسلام آباد،راولپنڈی میں انٹرنیٹ سروس متاثرہوئی ہے، مختلف شہروں میں پی ٹی سی ایل نیٹ ورک کوڈیٹا کی بندش […]