کراچی میں بارش سے جل تھل ایک، سڑکوں پر پانی جمع،مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

اپر چترال میں سیلابی ریلوں کے باعث 3 اگست تک تعلیمی ادارے بند

پاکستان کی معاشی صورتحال کیلئے سیاسی خطرات، مہنگائی کی بلند شرح اصلاحات خطرہ

تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن اڈیالہ جیل منتقل

بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

بلوچستان کو کراچی سے ملانے والا راستہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا، آمد و رفت متاثر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

کراچی میں بارش سے جل تھل ایک، سڑکوں پر پانی جمع،مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

کراچی(پی پی آئی)کراچی کے مختلف علاقوں میں رات سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔آئی آئی چندریگر روڈ، صدر گرومندر، لسبیلہ، ایم اے جناح روڈ اور اطراف میں رات گئے بارش ہوئی جبکہ گلشن اقبال، گلستان جوہر، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، کریم آباد، نارتھ ناظم آباد  اورنارتح کراچی میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ رات سے گئے شروع ہوا۔ یونیورسٹی روڈ سے لے لیکر ٹاور تک اور اورنگی ٹاؤن سے گلشن حدید تک رم جھم جاری رہی۔پی پی آئی کے مطابق  بارش کے ساتھ ہی سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

مزید پڑھیں

اپر چترال میں سیلابی ریلوں کے باعث 3 اگست تک تعلیمی ادارے بند

چترال(پی پی آئی)اپر چترال میں سیلابی ریلوں کے باعث 3 اگست تک تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کشمنر اپر چترال کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صوبائی حکومت نے یکم اگست سے 3 اگست تک تعلیمی اداروں کو چھٹیاں دی ہیں،پی پی آئی کے مطابق  چھٹیوں کا اطلاق تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے پر ہوگا۔

مزید پڑھیں

پاکستان کی معاشی صورتحال کیلئے سیاسی خطرات، مہنگائی کی بلند شرح اصلاحات خطرہ

کراچی(پی پی آئی)عالمی ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈز اینڈ پورز نے پاکستان کی معیشت پر رپورٹ جاری کردی۔اسٹینڈرڈز اینڈ پورز کی رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ رواں مالی سال پاکستان کی آؤٹ لک مستحکم کی سطح پر برقرار رہے گی، پاکستان کاغیرملکی امدادپرانحصاربہت زیادہ ہے۔ سیاسی خطرات، مہنگائی کی بلند شرح اصلاحات اور معاشی صورتحال کے لیے خطرہ ہیں۔پی پی آئی کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمزور سیاسی صورتحال کی وجہ سے سیاسی غیر یقینی زیادہ رہے گی، سماجی بیچینی سیآئی ایم ایف پروگرام پرعمل درآمدمشکل ہوگا، دوسال میں سیاسی ہلچل معاشی اصلاحات میں رکاوٹ بنے گئی، اگر بیرونی اشاریے کمزور ہوں تو پاکستان کی ریٹنگ کم ہوگی۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہیکہ بھاری قرض کی ادائیگی سیپاکستان کی مالی پوزیشن پردباؤرہے گا غیرملکی زرمبادلہ کی صورتحال کا انحصارپائیدار مدد اور رول اوور کی سہولت پر منحصر ہے، غیر یقینی سیاسی صورتحال سے پالیسی سازی اور مہنگائی کی بلندشرح سے سخت مانیٹری پالیسی پراثرپڑیگا۔ جبکہ اگلیسال میں پاکستان کی آمدن کا45فیصدسیزیادہ سود کی ادائیگی پرخرچ ہوگا۔

مزید پڑھیں

تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن اڈیالہ جیل منتقل

راولپنڈی(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔رؤف حسن پر سوشل میڈیا نیٹ ورک پر ریاست مخالف پروپیگنڈہ کرنے کا الزام ہے۔ جیل انتظامیہ نے روف حسن کے اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کر دی ہے۔پی پی آئی کے مطابق واضح رہے کہ روف حسن کو 26 جولائی کو ایف آئی اے اسلام آباد نے گرفتار کیا تھا رؤف حسن اور دیگر کو 30 جولائی کوجسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کر دیا گیا تھا۔عدالت نے ایف آئی اے کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں

بلوچستان کو کراچی سے ملانے والا راستہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا، آمد و رفت متاثر

حب/کراچی(پی پی آئی)بلوچستان کو کراچی سے ملانے والا راستہ سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے آمد و رفت متاثر ہو گئی۔بارش کی وجہ سے حب ندی پل کا متبادل راستہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا، جس سے بلوچستان کی براہ راست کراچی سے آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔آمد ورفت متاثر ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں مزید بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔  

مزید پڑھیں