اسماعیل ہانیہ کا قتل امت مسلمہ کیلئے بڑا چیلنج ہے: خواجہ آصف

اسماعیل ہانیہ کے قتل کیخلاف آج ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا

کوئٹہ میں گھروں سے کچرا اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کا منصوبہ شروع

مسقط سے بھارت جانیوالے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

پاکستان کو فتنہ الخوارج اور افغانستان میں پناہ گزیں عسکریت پسندوں سے خطرات لاحق

یورپ میں ملازمتوں کیلئے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان ڈائیلاگ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

اسماعیل ہانیہ کا قتل امت مسلمہ کیلئے بڑا چیلنج ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد(پی پی آئی) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسماعیل ہانیہ کا قتل امت مسلمہ کیلئے بڑا چیلنج ہے۔اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ایران میں حلف برداری تقریب میں شرکت کے بعد اسماعیل ہانیہ کو شہید کیا گیا، امریکا میں جس طرح اسرائیلی وزیراعظم کا استقبال ہوا،اس سے ان کے حوصلے بڑھے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ اسماعیل ہانیہ کا اس طرح قتل کیا جانا امت مسلمہ کیلئے بڑا چیلنج ہے۔خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ اسماعیل ہانیہ کے خاندان کو بھی شہید کیا گیا،ان قربانیوں کے لئے الفاظ نہیں۔

مزید پڑھیں

اسماعیل ہانیہ کے قتل کیخلاف آج ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا

کوئٹہ(پی پی آئی)جمعیت علما اسلام کے سینیٹر مولانا عبد الواسع نے کہا ہے کہ اسماعیل ہانیہ کے قتل کیخلاف جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کیا جائیگا۔ ایک بیان میں سینیٹر مولانا عبدالواسع کا کہنا تھا کہ جمعیت نے تحریک شروع کی ہے، عوام کو دعوت دیتے ہیں کہ مظاہروں میں شرکت کریں، ظالمانہ عمل کے خلاف آواز اٹھائیں، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اسماعیل ہانیہ کے قتل کے خلاف قراردادیں پیش کریں گے۔

مزید پڑھیں

کوئٹہ میں گھروں سے کچرا اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کا منصوبہ شروع

کوئٹہ(پی پی آئی) حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کچرا اٹھانے اور ٹھکانے لگانے  کے منصوبہ  ا اعلان کر دیا۔بلوچستان پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر فیصل کاکڑ نے بتایا کہ گھروں سے کچرا اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے منصوبے کے تحت نجی کمپنی کو سالانہ 90 کروڑ روپے ادا کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ نجی کمپنی کے اخراجات میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے اخراجات کی نسبت تین گنا کم ہیں، نجی کمپنی سے سات سال کا جامع معاہدہ کیاہے منصوبے کا افتتاح اگست کے وسط میں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

مسقط سے بھارت جانیوالے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

کراچی(پی پی آئی)غیرملکی ایئرلائن کی پرواز مسقط سے کیلی کٹ انٹرنیشنل ایرپورٹ جا رہی تھی کہ بھارتی مسافر کی دوران پرواز طبیعت بگڑنے پر کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت مانگی گئی۔ غیر ملکی ایئرلائن کے کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے لینڈنگ کی اجازت ملنے پر طیارہ بحیرہ عرب سے واپس کراچی ایئر پورٹ کی طرف موڑ دیا۔ہنگامی لینڈنگ سے قبل سول ایوی ایشن اور وفاقی وزارت صحت کے ڈاکٹرز کو کراچی ایئر پورٹ پر تیار رہنے کی ہدایت کی گئی، طیارہ میڈیکل ایمرجنسی کے طور پر کراچی ایرپورٹ لینڈ کر گیا۔ذرائع سی اے اے کے مطابق بھارت جانے والے غیرملکی ایئر لائن کے طیارے میں 150 کے قریب مسافر سوار تھے۔

مزید پڑھیں

پاکستان کو فتنہ الخوارج اور افغانستان میں پناہ گزیں عسکریت پسندوں سے خطرات لاحق

اسلام آباد(پی پی آئی)دہشت گردی پر اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ جاری کر دی گئی جس میں پاکستان کے اندر دہشت گردی کے خطرات میں اضافے کا انکشاف کیا گیا ہے۔یو این رپورٹ کے مطابق پاکستان کو فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) اور افغانستان میں پناہ لینے والے دیگر عسکریت پسندوں سے خطرات لاحق ہیں جبکہ فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) نے پاکستان میں اپنے حملے بھی تیز کر دیے ہیں۔یو این رپورٹ میں طالبان، القاعدہ کے ساتھ فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) کے بڑھتے ہوئے تعاون کے خدشے کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

یورپ میں ملازمتوں کیلئے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان ڈائیلاگ

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستانی نوجوانوں کے لیے یورپ میں ملازمتوں کے دروازے کھولنے کے لیے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان مائیگریشن اینڈ موبیلٹی ڈائیلاگ کا تیسرا دور اسلام آباد میں ہوا۔  ڈائیلاگ میں یورپی یونین کے وفد نے پاکستان کی امیگریشن پالیسی، اس پر عمل درآمد کی سٹریٹجی، ڈیجیٹلائزیشن اور اداروں کی ری سٹرکچرنگ کے تمام پہلوؤں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ بتایا گیاہے کہ اس  ڈائیلاگ کے نتیجہ میں جلد ہی ایک مائیگریشن ریسورس سینٹر اور ری اینٹیگریشن سینٹر قائم ہوگا جس کے تحت  ایسا ڈیٹا مرتب کیا جائے گا ،کہ پاکستان میں نوجوانوں کے پاس کون سا ہُنر ہے اور وہ کس ملک میں جانا چاہتے ہیں نیز نوجوانوں کو دنیا بھر میں موجود روزگار کے مواقع  اور انہیں قانونی طریقے سے بیرون ملک روزگار  کے حصول سے آگاہ کیا جا سکے گا۔‘

مزید پڑھیں