اسماعیل ہانیہ کے قتل کی مذمتی قرارداد قومی اسمبلی میں جمع

حضرت بری امامؒ کا عرس 15 تا17 اگست منعقد ہوگا

صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کو ایف آئی اے کا طلبی نوٹس

جناح ہاؤس جلاو گھیراو کیس میں عالیہ حمزہ کی درخواست منظور، رہائی کا حکم

لاہور میں موسلادھار بارش کا 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، رین ایمرجنسی نافذ

شاہ محمود قریشی سے ملاقات کیلئے درخواست پر سماعت 5اگست تک ملتوی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

اسماعیل ہانیہ کے قتل کی مذمتی قرارداد قومی اسمبلی میں جمع

اسلام آباد(پی پی آئی) حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے قتل کی مذمتی قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔قرارداد ممبر قومی اسمبلی سحر کامران نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی، قرارداد میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے قتل کی مذمت کی گئی ہے۔قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد کے مطابق خطے میں بڑھتے ہوئے اسرائیلی مہم جوئی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیاہے، پی پی آئی کے مطابق قرارداد میں ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کی گئی ہے۔قرار داد میں بین الاقوامی برادری سے خطے میں دیرپا امن کی طرف بڑھنے کی درخواست اور فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

حضرت بری امامؒ کا عرس 15 تا17 اگست منعقد ہوگا

راولپنڈی(پی پی آئی) مزار بری امام مینجمنٹ کمیٹی نے بتایا ہے کہ حضرت بری امامؒ کا عرس 15 تا17 اگست منعقد ہوگا ۔پی پی آئی کے مطابق عرس کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی غیر معمولی انتظامات کئے جائیں گے اور ملک بھر و بیرون ملک سے آنے والے لاکھوں زائرین کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

مزید پڑھیں

صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کو ایف آئی اے کا طلبی نوٹس

اسلام آباد(پی پی آئی)ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے خلاف جعلی ویڈیو کیس میں فلک جاوید کو طلبی کا نوٹس بھیج دیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی تین رکنی کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے مبینہ جعلی ویڈیو فرانزک کیلئے بھجوا دی گئی ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ساتھ ہی فلک جاوید کے بیرون ملک اکاؤنٹس کی چھان بین بھی شروع کر دی ہے اور اس کیلئے مختلف ممالک کی حکومتوں کو خطوط بھی ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران فلک جاوید کے اندرون و بیرون ملک مبینہ طور پر 24 اکاؤنٹس برآمد ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں

جناح ہاؤس جلاو گھیراو کیس میں عالیہ حمزہ کی درخواست منظور، رہائی کا حکم

لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے جناح ہاؤس جلاو گھیراو کیس میں پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ نیلم کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سابق ایم این اے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی۔

مزید پڑھیں

لاہور میں موسلادھار بارش کا 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، رین ایمرجنسی نافذ

لاہور(پی پی آئی) لاہور میں موسلادھار بارش کا 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور صوبائی دارالحکومت میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔پی پی آئی کے مطابق لاہور میں مال روڈ، فیروزپور روڈ، ماڈل ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، لکشمی چوک اور انارکلی سمیت پورے شہر میں شدید بارش ہوئی، تیز ہواؤں کے ساتھ شروع ہونے والی موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

مزید پڑھیں

شاہ محمود قریشی سے ملاقات کیلئے درخواست پر سماعت 5اگست تک ملتوی

لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کیلئے درخواست پر سماعت 5اگست تک ملتوی ہو گئی۔ لاہورہائیکورٹ میں شاہ محمود قریشی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس انوارالحق پنوں نے سابق ایم پی اے محمد عباس کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹنڈنٹ سے رپورٹ طلب کررکھی ہے،پی پی آئی کے مطابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے جواب کیلئے مہلت مانگ لی،درخواست پر مزید سماعت 5اگست کو ہوگی۔

مزید پڑھیں